ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔10۔24

169339
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں      14 ۔10۔24


روزنامہ حریت لکھتا ہے کہ شمالی عراق کی علاقائی انتطامیہ کی اسمبلی کیطرف سے 200 مسلح پشمرگوں کو ترکی کے راستے کوبانی بھیجنے کے فیصلے کے بعد ترکی کے خفیہ ادارے اور عراقی انتطامیہ کے حکام نے پشمرگوں کی گزر گاہ کےتعین کے موضوع پر مذاکرات شروع کر دیئے ہیں ۔ترک حکام کے پروگرام کیمطابق پشمرگوں کو رات کے وقت ترک طیاروں کے ذریعے شانلی عرفہ لایا جائے گا اور وہاں سے وہ گاڑیوں کے ذریعے سوروچ وہاں سے مرشت پنار اور پھر شام کی سرزمین میں داخل ہونگے۔
روزنامہ وطن نے " ترکی کے لیے خوشخبری " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اقتصادی ترقی اور تعاون کے ادارے کے دائرہ کارہ میں منی لانڈرنگ کیخلاف جدوجہد کے لیے تشکیل دی جانے والی فائنینشیل ایکشن ٹاسک فورس کے سربراہ راجر ویل کنزکی زیر قیادت پیرس میں منعقدہ اجلاس میں ترکی کو نگرانی کے عمل سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 15 ویں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترکی نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد کے معاملے میں موجود خامیوں کو دور کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے ۔
روزنامہ ینی شفق نے ٹرکش بزنس ایسوسی ایشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جعفر عُزن قایا کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم نے ترکی میں خواتین کو ملازمت کے موقع فراہم کرنے کےلیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔اسوقت خواتین کی ملازمت کی شرح 31 فیصد ہے جسے جلد ہی 35 فیصد اور 2023 تک 41 فیصد تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
روزنامہ صباح نے " تیسرے استنبول پل کے 322 میٹر کے حصے کو مکمل کر لیا گیا " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ایشیا اور یورپ کو ایک دوسرے سے ملانے والے یاوز سلطان سلیم پل کی تعمیر کا کام تیزی کیساتھ جاری ہے ۔ پل کے 322 میٹر کے حصے کو مکمل کر لیا گیا ہے۔اس پل کی چوڑ ائی 58٫5 میٹر ہو گی اور پل سے آمدورفت کے لیے آٹھ آٹھ رویہ سڑکیں بنائی جائیں گی اور پل کے درمیان سے ٹرین کا سفر بھی ہو سکے گا ۔
روزنامہ خبر ترک نے کھیلوں سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یو ای ایف اے یورپی لیگ میں ترکی کے فٹبال کلب ترابزون سپور نے بیلجیم کی ٹیم لوکے رین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ہے ۔دریں اثناء سی گروپ کے تیسرے میچ میں بشک تاش نے سربیا کی ٹیم پارٹیزان کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں