ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 10۔14

156912
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں      14  10۔14


روزنامہ ریڈیکل نے یورپی یونین کیطرف سے کوبانی کے مہاجرین کو امداد " کے زیرعنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یورپی یونین کمیشن نے دہشت گرد تنظیم داعش کے حملوں سے فرار ہو کر ترکی پناہ لینے والے مہاجرین کی امداد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیشن کیطرف اتوار کے روز جاری کردہ اعلان کیمطابق ترکی میں فرائض انجام دینے والی انسانی امدادی تنظیموں کو 3٫9 میلین یورو کی امداد فراہم کی جائے گی۔اس رقم کو مہاجرین کی رہائش، پینے کے پانی ،خوردنی اشیاء اور ادویات جیسی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا ۔
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ ترکی کے محکمہ مذہبی اوقاف نے 70 ممالک اور 558 علاقوں اور اندرون ملک 174 علاقوں میں قربانی کرتے ہوئے محتاج انسانوں میں گوشت کو تقسیم کیا ہے ۔گزشتہ برسوں کے مقابلے میں امسال قربانی کی شرح میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
روزنامہ اکشام نے" فیس ریڈنگ سسٹم کیساتھ ترکی 2020 ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرئے گا " جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مختلف ممالک میں تعمیرات ،ٹیکسٹائل ،خوردنی اشیاء اور خدمات کے سیکٹر ز میں سرگرم عمل ترک آجروں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کامیابی کا مظاہرہ کیا ہے ۔تعلیم کے حصول کی غرض سے جاپان جانے والے سعدی وورال نے اس طرف اشارہ کیا ہے کہ ہم فیس ریڈنگ ٹیکنالوجی کمپنی کیساتھ عالمی مارک بننے کی جانب گامزن ہیں ۔ہم 2020 اولمپک کھیلو ں کے لیے فیس ریڈنگ کی امیدوار فرم ہیں ۔ہم نے این ۔آئی۔ ایس۔ ٹی امریکن سینٹر آف سٹینڈرڈ ڈائزیشن میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔
روزنامہ خبر ترک نے اقتصادیات سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ آٹو موبائیل صنعتی انجمن کے اعلان کیمطابق ماہ ستمبر میں گاڑیوں کی پیداوار چار فیصد اضافے کیساتھ 115281 عدد تک پہنچ گئی ہے جبکہ برآمدات کا حصہ 8 فیصد اضافےکیساتھ 83111 عدد ہے ۔اسطرح پہلے نو ماہ میں برآمدات 6 فیصد اضافے کیساتھ 653084 عدد تک پہنچ گئی ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں