ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔10۔13

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔10۔13

155259
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں    14۔10۔13

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔10۔13
روزنامہ صباح لکھتا ہے کہ امریکہ کےفوجی جرنیلوں کے وفد کی انقرہ آمدسےقبل ترکی کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹراور متعلقہ اداروں نےوسیع پیمانے پر تیاریاں کی ہیں ۔ترکی مذاکرات کے دوران امریکی وفد سے داعش کیخلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں سلامتی علاقے کے قیام ،فوجی حمایت ،بری کاروائی ،تربیتی اور اسلحے کی فراہمی کے سسٹم ،فوجی منصوبہ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی جیسے مطالبات کرئے گا ۔
روزنامہ ینی شفق نے اپنے اقتصادی صفحے میں لکھا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے واشنگٹن میں موجود نائب وزیر اعظم علی بابا جان نے کہا ہے کہ حکومت ترکی اور مرکزی بینک کی اولین ترجیح افراط زر کی شرح کو معقول سطح پر لانا ہے ۔ سخت مالی پالیسیوں اور بجٹ کے کم تر خسارے سے اس ہدف کو پا لیا جائے گا ۔
روزنامہ سٹار نے " 2015 میں 88٫5 ارب لیرے کی سرمایہ کاری ہو گئی " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ تعلیم اور مواصلات کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی جائے گی اوربجٹ کی آدائیگیوں کیمطابق خفیہ ادارے کے لیے 1٫1 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں ۔
روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ اناطولین گروپ کیطرف سے جارجیا میں 185 میلین ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ تعمیر کروائے جانے والے پاراوانی ہائیڈروالیکٹرک پاور اسٹیشن نے کام شروع کر دیا ہے ۔یہاں پر پیدا کی جانے والی بجلی کو نو ماہ تک ترکی اور تین ماہ تک جارجیا کو فروخت کیا جائے گا ۔اس منصوبے کو ایک ترک سرمایہ کار کیطرف سے بیرون ملک تیار کردہ پاور اسٹیشن میں پید اکی جانے والی بجلی کو ترکی فروخت کرنے کا پہلا منصوبہ ہونے کیوجہ سے خاص اہمیت حاصل ہے ۔
روزنامہ صاح نے "کپاڈوکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ" جلی سرخی کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ پریوں کی چمنیوں،چٹانوں کے اندر بنے ہوئے کلیسوں اور زیر زمین شہروں کیوجہ سے مشہور کپاڈوکیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔امسال پہلے نو ماہ میں دو میلین دو لاکھ تہتر ہزار سیاحوں نے ترکی کے اس تاریخی اور سیاحتی علاقے کی سیر کی ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں