ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔ 9 ۔30

144971
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14۔ 9 ۔30

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14 ۔ 9 ۔30
روزنامہ سٹار لکھتا ہے کہ ترکی کی طرف سے داعش کیخلاف بری کاروائی کے لیے سلامتی کا علاقہ تشکیل دینے کی شرط کے اظہار کے بعد داعش نے ترک فوجیوں کیطرف سے تحفظ میں لیے جانے والے سلیمان شاہ مقبرے کے جوار میں 1100 دہشت گردوں کومتعین کر دیا ہے اور علاقے تک رسائی کے اہم علاقے جدے گاوں میں بھی گولہ بارود جمع کر لیا ہے ۔
روزنامہ حریت نے " ترکی اہم حصہ دار ہو سکتا ہے " کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امریکہ کے صدر باراک اوباما کے خصوصی مشیر اور وائٹ ہاوس کےمشرق وسطی،شمالی افریقہ اور خلیجی علاقے کے رابطہ افسر فلپ گورڈن نے کہا ہے کہ داعش کیخلاف جدوجہد میں فوجی اور نفسیاتی پہلووں کے علاوہ غیر ملکی جنگجووں اور داعش کیطرف سے پٹرول کی فروخت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے جیسے معاملات میں اشتراک کی ضرورت ہے ۔اس دائرہ کار میں ترکی اہم حصہ دار بن سکتا ہے ۔ہم دیگر حصہ دار ممالک کیطرح ترکی کیساتھ بھی مل جل کر کام کریں گے ۔
روزنامہ صباح نے " ترکی نے نیا ریکارڈ قائم کیا "جلی سرخی کیساتھ لکھاہے کہ سائینس ،صنعت اور ٹیکنالوجی کے وزیر فکری اشک نے کہا ہے کہ یورپ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے فرمیں تین برسوں سےمتعدد سرگرمیاں منعقد کرتی چلی آ رہی ہیں ۔امسال ایک ہفتہ منعقد کیا گیا ہے جس میں 37 ممالک نے حصہ لیا ۔ترکی نے مسلسل تین سال سے پہلی پوزیشن حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے فنڈوں سے مستفید ہونے کے لیے یورپ کے چھوٹے اور درمیانے درجے کی فرموں کو رہبرانہ خدمات فراہم کی جا رہی ہیں ۔یورپی فرموں کے سسٹم کیطرح چھوٹے اور درمیانے درجے کی فرموں کو تقویت دینے والے پروگراموں پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔
روزنامہ اکشام نے فن و ثقافت سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ امریکہ کے بین الاقوامی مُون ڈانس فلم فیسٹیول میں رحمٰن آلتن کی موسیقی کے ساتھ ترکی کی فلم "تتلی کا خواب" کو بہترین فلمی موسیقی کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔فلم میں مرکزی کردار کیوانچ تاتلی تُوع، مرت فرات اور بیلچیم بلگن نے ادا کیے ہیں اور موسیقی ترک موسیقار رحمٰن آلتن نے ترتیب دی ہے۔
فلم کے لئے تیار کردہ دھنوں کیوجہ سے آلتن اس سے قبل 15 ویں میلانو بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں "بہترین موسیقی کا ایوارڈ"، 13 ویں ورلڈ ساونڈ ٹریک اکیڈمی میں "پبلک سلیکشن"، 46 ویں سیاد سینما ایوارڈ میں "بہترین موسیقی" اور 9 ویں کِنگ ترکی ایوارڈ میں "بہترین موسیقی" کے ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں اور اب انہوں نے مون ڈانس فیسٹیول کی موسیقی کی کٹیگری میں بھی "بہترین موسیقی" کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔
رحمٰن آلتن، برطانیہ ، اٹلی، اسپین، یونان اور امریکہ میں سال 2013 میں نشر ہونے والی فلمی موسیقی کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے والے پہلے ترک دھن نواز ہیں اور اب ان کے ایوارڈوں میں "تتلی کے خواب" کے لئے بہترین موسیقی کا ایوارڈ بھی شامل ہو گیا ہے۔
روزنامہ ریڈیکل کیمطابق ترک انجینئیروں کیطرف سے ڈیزائن کردہ کروزر ماڈل کو فورڈ آٹو سان ینی کیوئے میں پریس سے متعارف کروایا گیا ۔کارخانے کے سربراہ صبری چمن نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ینی کیوئے کے کارخانے میں اسوقت دو منٹ میں ایک گاڑی کو تیار کیا جا رہا ہے یعنی ایک دن میں 200 گاڑیاں تیار کی جا رہی ہیں ۔اس سال کے آخر تک ہم تقریباً 50000 گاڑیاں تیار کر لیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں