ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

136963
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار"ایردوان کی طرفسے داعش کے بارے میں اعلانات" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیو یارک میں موجود صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی شام کی داعش تنظیم کے خلاف فضائی کاروائی کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ہم ان کو پورا کریں گے"۔ انہوں نے صحافیوں کے سوال کہ آیا کہ ترکی فوجی آپریشنز میں شامل ہو گا کہ نہیں کے جواب میں کہا کہ" فوجی ، سیاسی اور دیگر تمام متعلقہ معاملات میں ترکی بھی شامل ہو گا۔"
روزنامہ ملیت "ترکی کولیشن میں شامل" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری نے نیو یار ک میں ترک حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد عالمی انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک فورم میں امریکی قیادت کی حامل کولیشن میں ترکی کی معاونت کے بارے میں اہم اعلانات کیے ہیں۔ انہوں نے "مذکورہ اتحاد" کے ایک اہم حصے کے طور پر بیان کردہ ترکی کے "جنگی محاذ" پر جگہ پانے کی توضیح کی ہے۔ کیری نے مزید بتایا کہ 50 سے زائد ملکوں نے داعش کے خلاف جنگ کے لیے تشکیل دیے گئے اتحاد میں شمولیت کی حامی بھر ی ہے۔
روزنامہ وطن "635 ارب ڈالر کا دورہ" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما ا پنی خصوصی برآمدات کونسل کو اقتصادی میدان میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لینے کی خاطر ترکی کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔ وفد میں امریکی اور عالمی نامور فرموں کے نمائندے اور سی ای اوز شامل ہوں گے۔ 30 ستمبر کو ترکی کے دورے پر آنے والا وفد انقرہ اور استنبول میں مذاکرات کرے گا۔
روزنامہ حریت نے "بیماریوں کا سونگھنے کی صلاحیت کے ساتھ پتہ چلائے گی" کے عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ازمیر ہائی ٹیک انسٹیٹیوٹ کی فکیلٹی آف سائنس کے شعبہ کیمیا نے ایک الیکٹرونک ناک کے نام سے ایک بار استعمال کیا جانے والا سانس کا تجزیہ کرنے والا ایک سینسر ایجاد کیا ہے جو کہ پھیپھڑوں کے سرطان اور ذیا بیطس کی طرح کے امراض کا سانس کے ذریعے پتہ چلائے گا۔ ابتدائی مرحلے میں 25 عدد تیار کیے جانے والے اس آلے کی باقاعدہ پیداوار کا آغاز جراح پاشا یونیورسٹی کی فکلیٹی آف میڈیسن میں تجرباتی مرحلے کے بعد ہی ممکن بند سکے گا۔
روزنامہ ینی شفق "ترک ٹیم کی بُری ابتدا" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ اٹلی کی میزبانی میں منعقدہ ورلڈ وومن والی بال چمپین شپ کے بی گروپ میں ترک قومی ٹیم سربیا سے ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست کھا گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں