ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

105320
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح نے "حسین چیلک سے کنونشن کی تفصیلات"کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ انصاف و ترقی پارٹی کے نائب چیئر مین عمر چیلک کا کہنا ہے کہ آک پارٹی کے پہلے ہنگامی کنونشن میں تین ہزار افراد بطور مہمان شرکت کر رہے ہیں، 81 اضلاع سے ایک ہزار بیس بسوں کے ذریعے 40 ہزار شہری انقرہ آئیں گے۔ اور سیاسی جماعتوں، تاجران، کاروباری شخصیات، مزدور، سرکاری ملازمین اور شہری تنظیمو ں سمیت لیبر یونینز کے نمائندوں کو کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں ایک سو غیر ملکیوں اور فنی ٹیموں سمیت 900 صحافی کنونشن کی کاروائی کو دنیا بھر تک پہنچانے کی کوشش کریں گے، آک پارٹی کے تمام تر پروگراموں کی طرح ہنگامی عظیم کنونشن میں بھی عالمی ذرائع ابلاغ کی دلچسپی بلند سطح پر ہے۔
روزنامہ ینی شفق نے "میشال کا ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ" کے عنوان کے تحت اطلاع دی ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جاری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنا دیا گیا ہے اور اسرائیل اور حماس کے مابین طویل المدت فائر بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے حماس کے سیاسی دفتر کے چیف خالد میشال نے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کرتے ہوئے فائر بندی کی شرائط سے آگاہی کروائی۔
روزنامہ سٹار " ترکوں نے امریکہ میں شکست اور روس میں فتح حاصل کی ہے" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ ملکوں کے درمیان تجارتی پابندیاں ترک فرموں کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔ یوکیرین میں باغیوں کی حمایت کرنے کی بنا پر اس پر پابندیاں عائد کرنے والے امریکہ اور یورپی یونین سے مصنوعات کی درآمدات کو روکنے والے روس نے ترک فرموں کو اس کے ساتھ تجارت کی اجازت دے دی ہے تو ادھر امریکہ نے ترک اسٹیل پیدا کرنے والوں پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
روزنامہ حریت "خلیج میں نجی سیکڑ کی رکاوٹ" عنوان کے تحت لکھا ہے کہ استنبول بے اولو بلدیہ سے منسلک اورنیک تپے اور سوتھلوجے علاقوں پر مشتمل شہری منصوبہ بندی منصوبے میں نجی شعبے باہر ہو گئے ہیں۔ امپیلو ایملاک انوسٹ کی طرف سے شروع کردہ منصوبے میں ماحولیات و شہری منصوبہ بندی کی وزارت اور بے اولو بلدیہ نے اپنا ہاتھ ڈالا ہے۔
وزارت کی طرف سے مالی امداد فراہم کیے جانے والے منصوبے کو دو مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا اور یہاں پر 650 مکانات اور 160 تجارتی مقامات کی تعمیر کی جائیگی۔
روزنامہ وطن "1٫7 ارب ڈالر کا ایک عظیم معاہدہ" کے عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ دنیا بھر میں قدرتی گیس کے چوتھے بڑےذخائر کے مالک ترکمانستان میں ترک ۔ جاپانی کنسورشیم نے ایک ٹینڈر جیت لیا ہے۔ قدرتی گیس سے تیل تیار کرنے والے کارخانے کو 1٫7 ارب کی خطیر رقم سے ترکی اور جاپان کی فرمیں تعمیر کریں گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں