ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     13.08.2014

ترک ذرائع ابلاغ

89642
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     13.08.2014

روزنامہ ینی شفق نے لکھا ہے کہ وزیر خارجہ احمد داؤد اولو نے اسلامی تعاون تنظیم کو فلسطین کے لیے 7 نکاتی ایک عملی منصوبے کی تجویز پیش کی ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں موجود داؤد اولو کی طرف سے پیش کردہ منصوبہ غزہ کی امداد میں اضافے، شہر کی از سر نو تعمیر، پائدار فائر بندی، اسرائیل کے حملوں کا سد باب، مصالحتی حکومت کی حمایت و امداد اور فلسطین کو مملکتی حیثیت دینے کی طرح کے معاملات میں شامل ہیں۔
روزنامہ خبر ترک نے وضاحت کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی دوسری 72 گھنٹوں کی فائر بندی کے نفاذ میں کل تک کوئی خلل نہیں آیا اور موسم شدید گرم ہونے کی باعث ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا ہے۔ اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ دوسری جانب غزہ میں فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں کے حملوں سے منہدم ہونے والے مکانات کے ملبے تلے سے اپنی اپنی اشیاء نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
روزنامہ وطن نے اطلاع دی ہے کہ صدر عبداللہ گل کی طرف سے ایوانِ صدارت میں دیے گئے استقبالیہ کے بعد بارہویں صدر منتخب ہونے والے وزیر اعظم رجب طیب ایردوان سے مذاکرات کیے۔ صدر کے دفتر میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں فرسٹ لیڈیز خیرالنساء اور امینہ ایردوان بھی موجود تھیں۔
روزنامہ صباح نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے صدر منتخب پر بین الاقوامی فنانس حلقوں نے بھی خیر مقدم کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ "یہ نتیجہ ملکی معیشت میں استحکام پیدا کرے گا۔"
"پیٹروکیمیکل کا خالص منافع دس گنا" کے زیر ِ عنوان روزنامہ وطن لکھتا ہے کہ پیٹرو کیمیکل ہولڈنگ نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دورانیے میں 55 ملین لیرے کا خالص منافع کمانے کا اعلان کیا ہے۔ پہلے چھ ماہ میں 2٫44 ارب لیرے کا ٹرن آور ہونے والی اس ہولڈنگ کی استعداد کی شرح میں بھی 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہی روزنامہ آگے چلتے ہوئے اپنی ایک دوسری خبر کو "توپراش کے منافع میں 226 فیصد کا اضافہ" عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ترک پڑولیم ریفائنریز کا سال کے پہلے نصف عشرے میں منافع 226 فیصد کے تناسب سے بڑھتے ہوئے 869 ملین لیرے تک جا پہنچا ہے۔
روزنامہ حریت نے انکشاف کیا ہے کہ مغربی افریقہ کے تین ملکوں میں ایک ہزار سے زائد افراد کے لیے جان لیوا ثابت ہو نے والے ایبولہ موذی وائرس نے خطہ افریقہ کے مشرقی علاقوں کو بھی اپنی زد میں لینا شروع کر دیا ہے۔ حالیہ ایام میں نائیجیریا میں بھی نشاندہی ہونے والے وائرس نے سینیگال اور رواندا میں بھی افراتفری مچائی ہے۔
روزنامہ حریت "ہم تمھاری راہ دیکھتے رہیں گے" جلی سرخی لگاتے ہوئے اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ ڈیڈ پوئٹس سوسائٹی کے ساتھ افسانوی حیثیت حاصل کرنے والے آسکر ایوارڈ یافتہ روبن ویلیمز نے اپنی زندگی کو الوداع کہہ دیا ہے۔ اپنے گھر میں پیٹی کی مدد سے خود کشی کرنے والے ممتاز اداکار کی بیٹی زیلڈا نے انہیں آخری سفر پر روانہ کر دیا ہے۔ تدفین کے وقت انہوں نے ویلیمز کی فلم لٹل پرنسس کے ان ڈائیلاگ کے ساتھ اپنے والد کو سپرد خاک کیا۔ "مجھے تم سے محبت ہے، میں تمھیں یاد رکھوں گی۔ اور میری آنکھیں تیری راہ دیکھتی رہیں گی۔"


ٹیگز:

متعللقہ خبریں