ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     29.07.2014

ترک ذرائع ابلاغ

73723
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں     29.07.2014

روزنامہ صباح نے " دنیا بھر میں عید کی نماز" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کے علاوہ یورپ، مشرق ِ وسطیٰ ، ایشیا اور متحدہ امریکہ میں مسلمانوں نے مساجد میں عید کی نماز ادا کی۔ اخبار کے مطابق عید الفطر کے موقع پر دنیا بھر میں غزہ کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی وجہ سے عید کے تہوار پر زیادہ جوش و خروش نہیں دیکھا گیا ہے بلکہ زیادہ تر مسلمانوں نے دکھ اور کرب کے ساتھ اس عید کو گزارہ اور غزہ کے مسلمانوں کے لیے دعا کی۔

***روزنامہ حریت نے" غزہ میں بموں کے سایے تلے عید کی نماز" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری عید الفطر کے پہلے روز بھی جاری رہی۔اخبار کے مطابق غزہ کے مسلمانوں نے نمازِ عید اس بمباری کے سایے تلے ادا کی۔اخبار کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے الشط پناہ گزینوں کے کیمپ میں کی جانے والی بمباری کے دوران دس بچے ہلاک ہوگئے ہیں۔

***روزنامہ ملیت نے " غزہ کو 20 ٹن ادویات روانہ کردی گئیں" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں زخمی ہونے والے افراد کے علاج و معالجے کے لیے ترکی کی ہلالِ احمر اور سوشل سیکورٹی کے ادارے نے مشترکہ طور پر 20 ٹن ادویات غزہ روانہ کردی ہیں۔ اخبار کے مطابق روانہ کی جانے والی ادویات میں ، پنسلین اور انٹی بیوٹیک کی طرح کی ادویات بھی شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق اسرائیلی حکام سے اس بارے میں اجازت حاصل کیے جانے کے بعد اسے تل ابیب کے راستے فلسطین پہنچایا جائے گا۔

***روزنامہ سٹار نے " تین ماہ میں ایک ہزار 578 فرموں کا قیام" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں سن 2014 کے دوسرے عشرے میں قائم ہونے والی کمپنیوں کی تعداد گزشتہ سال اسی عرصے میں قائم ہونے والی کمپنیوں کی تعداد کے مقابلے میں 11.7 فیصد اضافہ ہوتے ہوئے یہ تعداد 14 ہزار 578 تک پہنچ گئی ہے۔ اخبار کے مطابق قائم ہونے والی نئی فرموں میں زیادہ تر فرمیں روز مرہ کے امور کو انجام دیں گی۔

***روزنامہ خبر ترک نے " رفلیکس کے علاج میں نیا طریقہ کار" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترک سرجن اؤندر سیور گیت Önder Sürgitنےرفلیکس آپریشن میں نیا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے آپریشن کی مدت جوکہ 70 منٹ ہوتی تھی کم کرتے ہوئے 25 منٹ کردیا ہے اور طبی لیٹریچر میں اپنا نام رقم کروالیا ہے۔ اخبار کے مطابق سرجن ڈاکٹر اؤندر نے گولڈ فنگر فنڈوپلیکیشنGoldfinger Fundoplication کے نام کے اس نئے طریقہ کار سے مریض شخص کو پہلے سے کم بے ہوشی کی دوا دی جا سکے گی اور آپریشن کے دوران اعضاء پر زخم کو بھی روکا جاسکے گا۔

روزنامہ وطن نے " آسمان پر سیاحوں کا تانتا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی میں سب سے زیادہ سیاح کپادوکیہ آتے ہیں اور اس عید کے موقع پر بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کی وجہ سے آسمان پر دیو ہیکل غبارے ہی اڑتے ہوئے نظر آرہے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں