ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

73188
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار"صدر گل کا الوداعی پیغامِ عید" کے زیر عنوان لکھتا ہے کہ صدارتی عہدے کو دلی تسکین کے ساتھ خیر آباد کہنے کا اظہار کرنے والے گل نے کہا ہے کہ" میں نے زندگی بھر کے دوران ملک و قوم کے لیے خدمات ادا کرنے کی سعی کی ہے۔ اب کے بعد بھی اسی مفاہمت کے ساتھ ترک ملت کے لیے خیر سگالی کے کام کرتا رہوں گا۔
روزنامہ ینی شفق نے صدر عبداللہ گل کے عید ِ سعید کے پیغام کو "میں سکو ن و متانت کے ساتھ الوداع کہہ رہا ہوں" کے عنوان کے تحت اپنی خبر کا موضوع بنایا ہے۔
اخبار نے " میں نے انسانی حقوق و آزادی کا ہمیشہ دفاع کیا ہے" ذیلی سرخی لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ جناب گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمہوری نظام، قوانین کی بالا دستی اور انسانی حقوق و آزادی جیسی اقدار کا ہمیشہ دفاع کیا ہے۔ اور بلا کسی تفریق بازی سے ہر کس سے بغلگیر ہونے کی کوشش میں رہا ہوں۔
"ایوانِ صدارت کو الوداع ، خدمات کا عمل جاری" عنوان کے تحت روزنامہ ملیت نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر عبداللہ گل نے ' ہر دلعزیز قوم کو ایک لحاظ سے الوداع کہہ رہا ہوں' الفاظ پر مبنی پیغامِ عید میں ' اب کے بعد بھی اسی مفاہمت و نظریے کے ساتھ قوم و ملک کی خدمت میں رہنے کا کہتے ہوئے سیاست کو واپسی کا اشارہ دیا ہے۔
روزنامہ صباح "غزہ پر گرم لوہے کی بوچھاڑ" زیر عنوان لکھتا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے عید الفطر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس مبارک مہینے میں مسلم امہ کے بعض علاقوں میں وحشیانہ ظلم کا ارتکاب ہوا ہے، خاص طور پر غزہ کی فضا میں بلند ہونے والی چیخ و پکار نے ہمارے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
"غزہ کے زخمیوں کی مرہم پٹی ترکی میں" جلی سرخی لگاتے ہوئے روزنامہ سٹار نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملوں میں زخمی ہونے والے زخمیوں کو وزیر اعظم ایردوان کے حکم پر علاج معالجے کی خاطر ترکی لایا جارہا ہے۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرکش ایئر لائنز کی پرواز زخمیوں کی پہلی کھیپ کو لیے استنبول پہنچ گئی ہے۔
روزنامہ خبر ترک نے "غزہ کے لیے اسرائیلی سیکرٹری کے ساتھ پہلا رابطہ"عنوان کے ساتھ انکشاف کیا ہے کہ ترکی نے مصر اور اسرائیل کے ساتھ غزہ کو انسانی امداد کی ترسیل کی خاطر رابطہ قائم کر رکھا ہے تو کل ایک غیر متوقع ملاقات سر انجام پائی ہے۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ دفتر خارجہ کے انڈر سیکرٹری فریدون سنیر لی اولو نے اسرائیلی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے براستہ اسرائیل غزہ کو طیارے کے ذریعے 17 ٹن ادویات کی امداد کو ممکن بنانے پر اتفاق ِ رائے قائم کر لیا ہے۔
روزنامہ حریت "ہنگامی شوریٰ" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھتا ہے کہ وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے صدارتی انتخابات سے قبل ترک ایوان ہائے بازارِ حصص سے ہنگامی اقتصادی شوریٰ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ شوری انتخابات سے تین روز قبل مورخہ سات اگست کو منعقد ہو گی۔
اخبار مزید لکھتا ہے کہ وزیر اعظم ایردوان شوری میں صنعت و تجارت کے حوالے سے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے ملکی معیشت کے بارے میں اہم پیغامات دیں گے۔ اور جی ۔ 20 کے اجلاس سے پیشتر ترک ایوان ہائے بازارِ حصص کی طرف سے تشکیل دیے گئے بی۔20 پلیٹ فارم کے موضوع پر معلومات حاصل کریں گے۔
روزنامہ ملیت نے " محکمہ ریلوے کی نج کاری" عنوان کے ساتھ لکھا ہے کہ مواصلات، جہاز رانی اور خبر رسانی امور کے وزیر لطفی ایلوان کا کہنا ہے کہ ترک محکمہ ریلوے کو سرکاری تحویل سے نکالا جائیگا، خاصکر مال گاڑیوں اور مسافروں کی نقل و حمل کے امور کو نجی فرموں کے سپرد کیا جائیگا۔ اور یہ کام سن 2015 تک پایہ تکمیل کو پہنچ جائیگا۔
روزنامہ وطن نے "ترک پروفیسر کی طرف سے چہرے کی جلد کی منتقلی" زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ جرمنی کے کلینک بریمن متے اسپتال میں شعبہ پلاسٹک سرجری کے چیف پروفیسر ڈاکٹر جان جدیدی نے سلنڈر پھٹنے کے حادثے میں چہرہ پوری طرح جھلس جانے والے 26 سالہ ایرانی مریضہ فریبہ مرادی کی جلد کی منتقلی سر انجام دی ہے۔
روزنامہ حریت "برطانیہ میں ترک آرکسٹرا کے عنوان کے ساتھ لکھتا ہے کہ کوئی ترک آرکسڑا پہلی بار لندن کے پرومز کنسرٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔
بورو سان فلارمونی آرکسٹرا 29 جولائی کو بی بی سی پرومز میں ایک شو پیش کرے گا۔
روزنامہ صباح "ایران کی سپر لیگ کی ترکی میں ملاقات" کے عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ ایرانی فٹ بال کلبوں نے ترکی کے اضلاع استنبول، انطالیہ اور بولو میں تربیتی کیمپ لگائے ہیں۔
یہ کلب ترکی میں نئے سیزن کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں