ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

94640
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ آکشام لکھتا ہے کہ ترک ہوائی فرم نے دولت اسلامیہ فی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کے موصل پر قبضہ جمانے اور عراق میں عدم استحکام کے ماحول کی بنا پر عراق آپریشن کے حوالے سے ایک اعلان جاری کیا ہے۔
اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ترک ہوائی فرم کی عراق کے شہروں بغداد، بصرہ، نجف، سلیمانیہ اور عربیل کو پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
حتی بڑے سائز کے مسافر بردار طیاروں کے ذریعے مسافروں کی گنجائش کو بڑھایا جائیگا۔ اور ضرورت پڑنے پر اضافی پروازیں بھی چلائی جائینگی۔
روزنامہ ینی شفق نے "یرغمالیوں کو لانے کے لیے ضروری بندوبست مکمل" کے زیر عنوان لکھا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کی طرف سے موصل میں ترک قونصل خانے پر دھاوا بولتے ہوئے یرغمال بنائے جانے والے 49 سفارتکاروں اور ترک شہریوں کہ جن میں قونصلر جنرل اورزترک یلماز بھی شامل ہیں کے انخلاء کے لیے گاڑیوں کو عربیل میں تیار کھڑا کیا گیا ہے۔
اخبار لکھتا ہے کہ یہ گاڑیاں 8 بسوں اور نو ایسکورٹ جیپوں پر مشتمل ہیں۔
ادھر وزیرخارجہ احمد داؤد اولو نے واضح کیا ہے کہ یرغمالیوں کی طبی حالت ٹھیک ہے اور ان کی بازیابی کے لیے ہم ہر ممکنہ کوششوں کو بروئے کا ر لارہے ہیں۔
روزنامہ صباح " تیسرا ہوائی اڈہ جرمنی کے لیے وبالِ جان" جلی سرخی لگاتے ہوئے لکھتا ہے کہ جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈے کے نظام کو چلانے والی فرم فرا پورٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئر مین اسٹیفن شلٹ کا کہنا ہے کہ استنبول میں 150 ملین مسافروں کی گنجائش کے حامل ایک نئے ہوائی اڈے کی تعمیر فرینکفرٹ ہوائی اڈے کے وسعت حاصل کرنے کے عمل میں سستی لائے گی۔
اخبار کے مطابق شلٹے کا کہنا ہے کہ "اس پیش رفت کی باعث ہمارے ایئر پورٹ کی ترقی کا عمل سستی کا شکار ہو جائیگا۔ ترک ہوائی اڈے کی تعمیر ہمارے لیے لازمی طور پر پاس ہونے کی ضرورت ہونے والے کسی امتحان کی حیثیت رکھے گی۔"
روزنامہ وطن نے" فنیر باھچے ایک قدم آگے!" عنوان کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ فنیر باھچے اولکر نے بیکو باسکٹ بال لیگ کے پلے آف فائنلز کے سلسلے کے پانچویں میچ میں گلا تاسرائے لیو ہاسپٹل کو 76۔ 63 کے پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے 3 ۔ 2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں