ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

ترک ذرائع ابلاغ

73246
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق نے " بحرہ ایجین میں زلزلے کے جھٹکے" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چناق قلعے سے 90 کلو میٹر کے فاصلے پر بحرہ ایجین میں آنے والے 6٫5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کو استنبول، ازمیر اور مانیسا میں محسوس کیا گیا جہاں لوگوں نے فوری طور پر اپنے گھر بار کو ترک کرتے ہوئے کھلے میدانوں کا رخ اختیار کیا۔ اخبار کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں دو سو سے زائد افراد گھروں کی کھڑکیوں سے چھلانگیں لگانے کے باعث زخمی ہوئے۔
روزنامہ ملیت نے " چالیس سیکنڈوں کا خوف" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ بحرہ ایجین میں گیوکچہ جزیرے سے 40 کلو میٹر مغرب کی جانب آنے والے 6٫5 کی شدت کے زلزلے کی وجہ سے لوگ چالیس سیکنڈوں تک خوف و حراس کی کیفیت میں مبتلا رہے۔
اخبار کے مطابق چناق قلعے کے گورنر احمد چنار نے کہا ہے کہ شہر کے مرکزی اور دور دراز کے علاقوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم انہوں نے لوگوں کونقصان پہنچنے والی عمارتوں سے دور رہنے کے بارے میں بھی متنبہ کیا۔
روزنامہ وطن نے "کانز فلم فیسٹول میں ترکی کو ایوارڈ" کے زیر عنوان اپنی خبر میں لکھا ہے کہ کانز فلم فیسٹیول میں ترکی کے ہدایت کار نوری بلگے جیلان کی فلم ونٹر سلیپ یا سردیوں کی نیند نے پام ایوارڈ جیت لیا ہے۔مشہور ترک ہدایت کار نوری بلگے جیلان نے 67 ویں کانز فلم فیسٹویل میں ونٹر سلیپ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے پر یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ اخبار کے مطابق ونٹر سلیپ گھریلو کہانی پر مبنی فلم ہے جس میں ایک خاندان برف پوش پہاڑوں پر ہوٹل کا کاروبار چلاتا ہے۔اس فلم کو 17 دیگر فلموں پر ترجیح دیتے ہوئے فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
روزنامہ حریت نے " آردہ کے بغیر میچ میں کپ ریل میڈرڈ کا" کی سرخی کے تحت اپنی خبر میں لکھا ہے کہ چمپین لیگ کے فائنل میچ میں ریل میڈرد کلب کے حریف کلب اٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا لیکن بعد میں دیے جانے والے اضافی وقت میں ریل میڈرڈ نے مزید تین گول کرتے ہوئے مقابلہ ایک کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا ۔
اخبار کے مطابق ترکی کے کھلاڑی آردہ طوران اس میچ میں زخمی ہونے کی بنا پر نہ کھیل سکے ۔
اخبار کے مطابق پرتگال کے شہر لزبن میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ریل میڈرڈ نے ایک بار پھر چمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں