انڈونیشیا: لاپتہ عورت کی لاش اژدہے کے پیٹ سے برآمد

سولاویسی میں ایک لاپتہ عورت کی لاش تقریباً 5 میٹر لمبے اژدہے کے پیٹ سے نکال لی گئی

2150556
انڈونیشیا: لاپتہ عورت کی لاش اژدہے کے پیٹ سے برآمد

انڈونیشیا میں ایک لاپتہ عورت کی لاش تقریباً 5 میٹر لمبے اژدہے کے پیٹ سے نکالی گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈونیشیا کے علاقے جنوبی سولاویسی کے گاوں کالمپانگ کی رہائشی 45 سالہ عورت6 جون کو  گھر سے مرچیں بیچنے کے لئے نکلی۔

گھر واپس نہ لوٹنے پر عورت کے عزیز و اقارب اور دیگر دیہاتیوں نے عورت کی تلاش شروع کر دی۔

دیہاتیوں کو گاوں کے جوار میں عورت کی اشیاء کے قریب ایک 5 میٹر لمبا اژدہا مِلا۔

دیہاتیوں نے عورت کو نگلنے کے شبہے میں پھُولے ہوئے پیٹ والے اژدہے  کو مار ڈالا اور پیٹ چاک کر کے عورت کی لاش نکال لی۔

یاد رہے کی سولاویسی میں 2017 میں بھی ایک لاپتہ شخص کی لاش 2 دن کے بعد 7 میٹر لمبے اژدہے کے پیٹ سے نکالی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں