امریکی صدر کا مودی سے رابطہ،انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت کے تاریخی انتخابات میں 65 کروڑ  رائے دہندگان کی شمولیت پر بھی مودی کو مبارکباد ہے، دونوں ممالک کی  دوستی لامحدود صلاحیتوں کے مشترکہ مستقبل سے ہی پروان چڑھ سکتی ہے

2149374
امریکی صدر کا مودی سے رابطہ،انتخابات میں کامیابی کی مبارک باد

امریکی صدر جو بائیڈن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

 وائٹ ہاوس کے بیان کے مطابق، صدر بائیڈن نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور حکمراں اتحاد کو کامیابی مبارک ہو۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت کے تاریخی انتخابات میں 65 کروڑ  رائے دہندگان کی شمولیت پر بھی مودی کو مبارکباد ہے، دونوں ممالک کی  دوستی لامحدود صلاحیتوں کے مشترکہ مستقبل سے ہی پروان چڑھ سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں