بھارت، جموں کشمیر میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک

جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں دریائے جہلم پر زیر تعمیر پُل کے پلرسے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹ گئی

2128409
بھارت، جموں کشمیر میں کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک

جموں و کشمیر میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت کے این ڈی ٹی وی چینل کی خبر کے مطابق جموں و کشمیر کے شہر سری نگر میں دریائے جہلم پر زیر تعمیر پُل کے پلرسے ٹکرانے کے بعد کشتی الٹ گئی۔

حکام نے اعلان کیا کہ ڈوبنے والی کشتی  پر سوار  4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبائی آفات  مداخلت قوتوں کا ادارہ لا پتہ افراد کی تلاش کی  کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔



متعللقہ خبریں