شمالی کوریا: ہم، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے

ہمارے چین کے ساتھ سینکڑوں سالہ دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہمارے ناقابل تغیر پالیسی ہے: کِم جونگ اُن

2127798
شمالی کوریا: ہم، چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہمارے چین کے ساتھ سینکڑوں سالہ دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہمارے ناقابل تغیر پالیسی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'کے سی این اے' کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن نے چین نیشنل عوامی کانگریس کی دائمی کمیٹی کے سربراہ کاو لیجی  کے ساتھ مذاکرات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں اضافے اور موجود تعلقات کی تقویت  کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔

کِم نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں کاو کے ساتھ ملاقات کی اور کہا ہے کہ "چین کے ساتھ ہمارے تعلقات کی تاریخ سینکڑوں سال قدیم ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی پیانگ یانگ انتظامیہ کی  ایک ایسی پالیسی ہے جس میں کبھی تبدیلی نہیں ہو گی"۔

اطلاع کے مطابق چین نیشنل عوامی کانگریس کی دائمی کمیٹی کے سربراہ کاو لیجی  نے کل شمالی کوریا ہائی نیشنل اسمبلی کی دائمی کمیٹی کے سربراہ 'چو ریونگ ہائے' کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔ یہ ملاقاتیں  حالیہ 5 سالوں کے دوران  دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی بلند ترین درجے کی ملاقاتیں تھیں۔



متعللقہ خبریں