ایران کا اسرائیل پر حملہ اس کے مشروع دفاع کا ایک حصہ ہے: صدر ابراہیم رئیسی

رئیسی کا اسرائیل پر اپنے ملک کے حملے کے حوالے سے بیان ایران کی سرکاری ایجنسی IRNA میں جاری کیا گیا ہے

2127468
ایران کا اسرائیل پر حملہ اس کے مشروع دفاع کا ایک حصہ ہے:  صدر ابراہیم رئیسی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اسرائیل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی سزا پاسداران انقلاب  نے دی ہے۔

رئیسی کا اسرائیل پر اپنے ملک کے حملے کے حوالے سے بیان ایران کی سرکاری ایجنسی IRNA میں جاری کیا گیا ہے۔

رئیسی نے  کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف کارروائی شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے خلاف "جائز دفاع" کے حصے کے طور پر کی گئی ہے ۔

ایران کے صدر نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے خلاف کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیں گے۔

پاسداران انقلاب کے آرمی کمانڈر حسین سلامی نے بھی کہا کہ "اگر اسرائیل نے ایرانی مفادات اور عناصر کو نشانہ بنایا تو وہ اسے نشانہ بنائیں گے۔

دریں اثنا، دارالحکومت تہران میں فرانس، برطانیہ  اور جرمنی کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا "ایران کے خلاف اسرائیل کے اقدامات پر ان کے رویے  سے متعقل جواب طلبی کی گئی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں سفیروں کو ایران کے خلاف اسرائیل کی کوششوں اور شام میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کی یاد دہانی کرائی گئی اور ان  سے کہا گیا ہے کہ  ان  ملک نے اسرائیل کے ان اقدامات کے خلاف غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایران کا اسرائیل پر حملہ اقوام متحدہ کے قوانین کے دائرہ کار میں اپنے دفاع میں کیا گیا تھا۔

اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایران کے قونصل خانے کی عمارت پر فضائی حملہ کیا۔ اس حملے میں 2 جنرلوں سمیت ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج کے کل 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایران نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیل کے قونصل خانے پر حملے کا مطلب اس کے ملک کی سرزمین پر حملہ ہے اور وہ جوابی کارروائی کرے گا۔

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ  وہ ایران کے حملوں کا جواب دے گا۔

گزشتہ روز ایران نے سینکڑوں  ڈرونز  ، بیلسٹک اور کروز میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا اور  فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ زیادہ تر حملوں کو فضائی دفاعی نظام نے  روک دیا  تھا  ، لیکن ایک میزائل جنوب میں ایک فوجی اڈے پر  جا لگا ہے۔



متعللقہ خبریں