روسی وزیر خارجہ کا دورہ چین

لاوروف نے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی

2126304
روسی وزیر خارجہ کا دورہ چین

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف یوکرین  جنگ، دوطرفہ تعاون اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کرنے  کے لیے  2 روزہ سرکاری دورے پر چین تشریف لے  گئے ہیں۔

لاوروف نے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے ابھی تک دونوں جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ وزراء کی ملاقات کے دوران "یوکرین اور ایشیا پیسیفک کی صورتحال کے ساتھ ساتھ دوطرفہ اور بین الاقوامی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔"

اندازہ ہے کہ یہ دورہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے رواں ماہ چین کے متوقع دورہ کی تیاری کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں