ایران میں حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی

طویل عرصے سے جاری جھڑپوں میں اپنی جانیں گنوانے والے ایرانی سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور حملہ آوروں میں سے 16 مارے گئے ہیں

2125617
ایران میں حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی

ایران میں سکیورٹی فورسز پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی۔

سرکاری ایرانی ایجنسی IRNA کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان میں دہشت گردانہ حملوں میں جان کی بازی ہارنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی تعدادبڑھ کر 15 ہوگئی ہے۔

سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر علی رضا مرہمتی نے اس  واقعے کے فوراً بعد اپنے بیان میں کہا ہے  حملوں کے بعد چھڑنے والی جھڑپ میں  3 ایرانی سیکیورٹی اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ طویل عرصے سے جاری جھڑپوں میں اپنی جانیں گنوانے والے ایرانی سیکیورٹی گارڈز کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور حملہ آوروں میں سے 16 مارے گئے ہیں۔

جیش العدل  نے  سوشل میڈیا پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ حملہ 4 اپریل بروز جمعرات کو ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر راسک میں پاسداران انقلاب کی فوجی تنصیبات اور چابہار شہر کے دو پولیس اسٹیشنوں پر بیک وقت کیا گیا تھا۔

"جیش العدل" جسے ایران میں ایک دہشت گرد تنظیم سمجھا جاتا ہے، وقتاً فوقتاً پاکستان کے ساتھ سرحد پر واقع ملک کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ سیستان-بلوچستان میں ایران کے خلاف مسلح کارروائیوں کرتی رہتی ہے  اور یہ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ " سنی بلوچ عوام کے حقوق کا دفاع کرتی ہے۔ "



متعللقہ خبریں