دشمق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی رسم جنازہ

اسرائیل کے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج کے 2 جرنیلوں سمیت 7 افراد مارے گئے تھے

2125339
دشمق میں ایرانی سفارتخانے پر اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کی رسم جنازہ

ایرانی دارالحکومت تہران میں پاسداران انقلاب کے دمشق قونصل خانے پر حملے میں جان کی بازی ہارنے والے سپاہیوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق "عالمی یوم القدس" کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر تہران کے فردوسی  چوک  میں ہلاک ہونے والے فوجیوں  کے لیے آخری رسومات کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے دوران امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اپریل کو دمشق میں ایران کے سفارت خانے کے کیمپس میں قونصل خانے کی عمارت پر فضائی حملہ کیا تھا۔حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی فوج کے 2 جرنیلوں سمیت 7 افراد مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں 6 شامی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

ایران میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو "عالمی یوم القدس" کے طور پر منایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں