بھارت نے ایم آئی آر وی ٹیکنولوجی کے حامل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بھارتی سائنسدانوں نے مقامی سطح پر تیار میزائل اگنی 5  کے ساتھ آیم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو مربوط کیا جس کے بعد ایک اگنی 5 میزائل مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد وار ہیڈز لے جا سکے گا

2113993
بھارت نے ایم آئی آر وی ٹیکنولوجی کے حامل اگنی 5 کا کامیاب تجربہ کر ڈالا

بھارت نے ایم آئی  آر وی ٹیکنالوجی کے حامل اگنی- 5 میزائل کا پہلا  تجربہ کامیاب کرلیا ہے۔  

بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر اس میزائل  کی کامیابی پر سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

بھارتی سائنسدانوں نے مقامی سطح پر تیار میزائل اگنی 5  کے ساتھ آیم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو مربوط کیا جس کے بعد ایک اگنی 5 میزائل مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد وار ہیڈز لے جا سکے گا۔

بھارتی ایم آئی آر وی میزائل کو ملک کے ملٹری ریسرچ آرم ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے تیار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اگنی-5 کی  مسافت  5000 کلومیٹر ہے، جو اسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل  طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمرے میں نمایاں کرتا ہے۔

امریکہ، برطانیہ، فرانس، چین اور روس ان ممالک میں شامل ہیں جو پہلے سے ہی ایم آئی آر وی میزائل استعمال کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں