انڈونیشیا: مسافر بردار طیارے کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے

انڈونیشیا میں ایک پرواز کے دوران مسافر بردار طیارے کے دونوں پائلٹ آدھے گھنٹے تک سوتے رہے

2113664
انڈونیشیا: مسافر بردار طیارے کے دونوں پائلٹ پرواز کے دوران سو گئے

انڈونیشیا میں ایک پرواز کے دوران طیارے کے دونوں پائلٹ آدھے گھنٹے تک سوتے رہے۔

انڈونیشیا خبر ایجنسی آنتارا کے مطابق 25 جنوری کو قنداری سے دارالحکومت جکارتہ کے لئے محوِ پرواز  طیارے کا پائلٹ اور معاون پائلٹ 28 منٹ تک سوتے رہے جس کی وجہ سے نیویگیشن مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر کے مطابق طیارہ کئی منٹ تک اپنے راستے سے ہٹ کر پرواز کرتا رہا۔

قومی رسل ورسائل سکیورٹی کمیٹی KNKT کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پرواز کے دوران 153 مسافر اور عملے کے 4 افراد   میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق معاون پائلٹ نے دن کے ابتدائی اوقات میں پائلٹ کو آگاہ کر دیا تھا کہ وہ تھکا ہوا ہے۔طیارہ قنداری سے پرواز لینے کے بعد جیسے ہی پرواز کی بلندی تک پہنچا پائلٹ نے آرام کرنے کے لئے طیارہ معاون پائلٹ کے حوالے کر دیا لیکن لینڈنگ سے 90 منٹ قبل معاون پائلٹ بھی سو گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاون پائلٹ اپنے نومولود جڑواں بچوں  کی دیکھ بھال میں اپنی بیوی کی مدد کرنے کی وجہ سے گذشتہ شب ٹھیک طرح سے سو نہیں سکا تھا۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں