انڈونیشیا، جزیرہ سماٹر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان میں اضافہ

تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران مزید لاشیں بازیاب ہونے کی اطلاع دینےو الے مہاری نے بتایا کہ جانی نقصان  بڑھ کر 26 ہو گیا ہے اور 11 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے

2113700
انڈونیشیا، جزیرہ سماٹر میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان میں اضافہ

انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہاری نے ملک کے سب سے بڑے جزیرے سماٹرا میں 9 مارچ سے جاری آفات کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

 تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے دوران مزید لاشیں بازیاب ہونے کی اطلاع دینے و الے مہاری نے بتایا کہ جانی نقصان  بڑھ کر 26 ہو گیا ہے اور 11 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مہاری نے بتایا کہ مغربی سماٹرا میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے 37 ہزار سے زیادہ مکانات زیرآب آگئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے اعلان کیا کہ خطے میں تقریباً 80 ہزار افراد کو  پناہ گاہوں میں  مقیم کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں