جاپان: برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد برف تلے دب گئے

صوبہ ہوکائیدو کے کوہِ ریشیری پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد برف تلے دب گئے ہیں

2110207
جاپان: برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد برف تلے دب گئے

جاپان کے صوبہ ہوکائیدو کے کوہِ ریشیری پر برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 افراد برف تلے دب گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق آفت مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 30 منٹ پر آئی اور اس وقت علاقے میں تین افراد  اسکیٹنگ کر رہے تھے۔

برف تلے دبے ان 3 افراد کی تلاش کے لئے امدادی کام شروع کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کل صوبہ ناگانو کے کازافوکی پہاڑ پر بھی برفانی تودہ گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعے میں معمولی زخمی 2 افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد  سے بچا لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں