ایران میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کی شرح 41 فیصد رہی

غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، جو جنوبی خراسان صوبے سے ماہرین اسمبلی کی رکنیت کے لیے امیدوار تھے، نے 80 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے

2110009
ایران میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کی شرح 41 فیصد رہی

ایران میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کی شرح 41 فیصد رہی۔

ایران کی سرکاری ایجنسی IRNA نے غیر حتمی نتائج پر مبنی اپنی خبر میں اطلاع دی ہے کہ ملک میں منعقدہ پارلیمنٹ اور ایرانی رہنما کے انتخاب،  اور نگرانی اور برطرفی کا اختیار  ہونے والے ماہرینِ اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں تقریباً 25 ملین ووٹرز نے رائے دہی میں حصہ لیا۔

پارلیمنٹ کی 290 نشستوں اور ماہرین کی اسمبلی میں 88  اراکین  کے لیے ملک بھر میں کل 61 ملین ایک لاکھ 72  ہزار 298 رائے دہند گان موجود  تھے، جبکہ  پڑنے  ووٹ والے  کل ووٹوں کا تناسب تقریباً 41 فیصد رہا۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق، دارالحکومت تہران میں تقریباً 25 فیصد رائے دہندگان نے پولنگ میں حصہ لیا۔

ملکی پریس میں چھپنے والی خبروں میں غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ قم میں 49.7 فیصد، سیستان-بلوچستان میں 43 فیصد، رضوی خراسان میں 40 فیصد، ایلام میں 55 فیصد اور لورستان میں 47 فیصد رائے دہندگان نے  رائے دہی میں حصہ لیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، جو جنوبی خراسان صوبے سے ماہرین اسمبلی کی رکنیت کے لیے امیدوار تھے، نے 80 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے ۔

خبروں میں بتایا گیا کہ بعض علاقوں میں امیدوار مطلوبہ ووٹ کی شرح تک نہیں پہنچ سکے، اس لیے انتخابات کو دوسرے مرحلے  تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں