ایران کی روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کے دعووں کی تردید

اگرچہ بیلسٹک میزائلوں کی فروخت پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے، لیکن ایران اخلاقی طور پر اس بات کا پابند ہے

2106914
ایران کی روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کے دعووں کی تردید

 

ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ اس نے روس کو یوکرین کی جنگ میں استعمال کرنے کے لیے بیلسٹک میزائل بھیجے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے  مستقل نمائندہ دفتر نے خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے دعوے کہ  "ایران روس کو بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے" کا  X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جواب دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ"اگرچہ بیلسٹک میزائلوں کی فروخت پر کوئی قانونی پابندی نہیں ہے، لیکن ایران اخلاقی طور پر اس بات کا پابند ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے تنازع کے دوران ہتھیاروں کی تجارت سے باز رہے تاکہ جنگ کو ہوا نہ ملے، اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ  کی قرار داد  سے ایران کی وابستگی کی وجہ سے ہے۔"

رائٹرز  نے ایک  ایرانی عہدیدار  کے حوالے سے  یہ دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے روس کو تقریباً 400 بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں۔

امریکی وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے کہا کہ وہ اس دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتے لیکن ایران کی جانب سے روس کو بیلسٹک میزائلوں کی ممکنہ فراہمی پر "عالمی برادری کا ردعمل تیز اور سخت ہو گا"۔



متعللقہ خبریں