جاپان، یوکرین کو 15،8 بلین ین مالی امداد فراہم کرے گا

کل ٹوکیو میں متوقع "جاپان۔یوکرین کانفرنس" میں باہمی تعاون پر مبنی  10 سے زائد  سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے: کویوڈو

2103867
جاپان، یوکرین کو 15،8 بلین ین مالی امداد فراہم کرے گا

جاپان، یوکرین کے انفراسٹرکچر کی تعمیرِ نو سمیت 7 مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے، 15،8 بلین ین (106 ملین ڈالر )امداد فراہم کرے گا۔

جاپان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کویوڈو نے کابینہ ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ نئی اقتصادی ساخت کی حوصلہ افزائی کے لئے، کل ٹوکیو میں متوقع "جاپان۔یوکرین کانفرنس" میں باہمی تعاون پر مبنی  10 سے زائد  سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

کانفرنس میں جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو اور یوکرین کے وزیر اعظم ڈینس شمیگل  سمیت دونوں ممالک سے بیوروکریسی اور کاروباری دنیا  کی 300 سے زائد  شخصیات شرکت کریں گی۔

جاپان حکومت، یوکرین کے انفراسٹرکچر کی تعمیر ِنو اور بارودی سرنگوں کی صفائی سمیت، 7 مختلف شعبوں میں 15،8 بلین ین کی مالی امداد فراہم کرے گی۔



متعللقہ خبریں