بھارتی وزیراعظم نے ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کر دیا

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ پیر کو رام مندر میں پرن پرتشتھا کے موقع پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت سمیت کئی اعلیٰ شخصیات موجود تھیں

2091940
بھارتی وزیراعظم نے ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح کر دیا

بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ پیر کو رام مندر میں پرن پرتشتھا کے موقع پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت سمیت کئی اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔

ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں قائم کیے گئے رام مندر کو ہندو عقیدت مند رام کی جنم بھومی قرار دیتے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم مودی نے افتتاح کے بعد تقریب میں شریک تمام افراد کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے دوران فوج کے ہیلی کاپٹروں نے بھی گل پاشی کی۔

سیاسی رہنماؤں سمیت بالی وڈ کی کئی مشہور شخصیات مندر کی افتتاحی تقریب پرن پرتشتھا  میں شریک تھیں۔

پرن پرتشتھا وہ تقریب ہوتی ہے جس میں کسی مندر میں بھگوان کی مورتی کی رونمائی کی جاتی ہے۔

جس مقام پر 'رام للا' کی 51 انچ کی مورتی نصب کی گئی ہے اسے 'گربھ گرہ' یعنی رام کی جائے پیدائش کہا جاتا ہے۔

مندر ٹرسٹ کے مطابق اس کے لیے سونے کے دروازے نصب کیے گئے ہیں جب کہ گجرات سے منگوائی گئی 108 فٹ لمبی دھوپ کی چھڑی روشن کردی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے سات ہزار سے زائد مہمان مدعو کیا گیا تھا جن میں سیاست دان، سادھو سنت، صنعت کار، کھلاڑی، بالی وڈ شخصیات اور سرکاری اہلکار شامل تھے۔

بھارتی عدالت عالیہ کے پانچ رکنی بینچ نے نو نومبر 2019 کو متفقہ فیصلے میں اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے بابری مسجد کی اراضی کو رام مندر کے لیے دے دیا تھا جس کے بعد مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں