تھائی لینڈ: آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکہ،22 مزدور ہلاک

بنکاک پوسٹ اخبار نے  امدادی ٹیموں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سبحان  بوری نامی شہر میں واقع آتشبازی کا سامان بنانے والے  کارخانے میں دھماکہ ہوا  جس میں 22 مزدور ہلاک ہو گئے

2090378
تھائی لینڈ: آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکہ،22 مزدور ہلاک

تھائی لینڈ  میں آتش بازی کا سامان بنانے والے کارخانے میں دھماکے سے 22 مزدور ہلاک ہو گئے۔

بنکاک پوسٹ اخبار نے  امدادی ٹیموں کے حوالے سے بتایا ہے کہ سبحان  بوری نامی شہر میں واقع آتشبازی کا سامان بنانے والے  کارخانے میں دھماکہ ہوا  جس میں 22 مزدور ہلاک ہو گئے۔

 حکام کارخانے کی قانونی حیثیت کی چھان بین کر رہے ہیں جبکہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ  یہ دھماکہ غفلت کی وجہ سے  ہوا ہے ۔

 سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہےکہ کارخانہ ناقابل استعمال بن چکا ہے ۔

یاد رہے کہ اسی کارخانے میں سال 2022 میں بھی  دھماکہ ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔

 



متعللقہ خبریں