تھائی لینڈ: آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 15 مزدور ہلاک

سپہان بوری شہر میں آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہو گیا، 15مزدور ہلاک ہو گئے

2090025
تھائی لینڈ: آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ، 15 مزدور ہلاک

تھائی لینڈ کے وسطی حصے میں واقع آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 15 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہان بوری شہر میں آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکہ ہو گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں 15مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا سے شیئر کئے ویڈیو مناظر میں فیکٹری ناقابل استعمال حالت میں دِکھائی دے رہی ہے۔



متعللقہ خبریں