ایران، صوبہ کرمان میں بم دھماکوں میں اموات کی تعداد بڑھ کر 91 ہو گئی

زخمیوں میں سے مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

2085115
ایران، صوبہ کرمان میں بم دھماکوں میں  اموات کی تعداد بڑھ کر 91 ہو گئی

ایرانی صوبہ کرمان میں قاسم سلیمانی کی قبر  کے جوار میں  دہشت گردانہ حملوں میں ہلاکتوں  کی تعداد 91 ہو گئی ۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایمرجنسی سینٹر کے ترجمان بابیک یکتاپرست  نے  حملے میں زخمی ہونے والوں اور اسپتال میں داخل ہونے والوں کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ زخمیوں میں سے مزید 2 افراد کی موت ہوگئی۔

کرمان میں قبرستان کی طرف جانے والی سڑک پر دو دھماکے ہوئے، جہاں جنوری 2020 میں بغداد میں امریکی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر سلیمانی کی 4ویں برسی کے موقع پر 3 جنوری کو یادگاری رسم  منعقد کی گئی تھی۔

ایرانی حکام نے اعلان کیا کہ دھماکے خودکش بم حملوں کے نتیجے میں ہوئے ہیں۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی  ہے۔



متعللقہ خبریں