بھارت، منہدم سرنگ میں پھنسے تمام افراد بازیاب

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ہے

2070343
بھارت، منہدم سرنگ میں پھنسے تمام افراد بازیاب

بھارتی  ریاست اتراکھنڈ میں سڑک کے کام کے دوران 17 دنوں سے منہدم ہونے والی سرنگ کے ملبے میں پھنسے تمام 41 مزدوروں کو کل بچا لیا گیا۔

بھارتی روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گدکری  نے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں اعلان کیا کہ تمام 41 مزدوروں کو 17 دنوں کے بعد ملبے  تلے سے  زندہ بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ریسکیو  آپریشن حالیہ برسوں میں سب سے اہم کارروائیوں میں سے ایک تھا، اور اس کام کو بڑے احسن طریقے سے سر انجام دیا گیا ہے۔

ایکس سے اپنے بیان میں، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے  امدادی کاروائیوں میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ یہ کام پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔

12 نومبر کو بھارت میں سڑک کے کام کے دوران زیر تعمیر سرنگ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا تھا، ایک پائپ کے ذریعے پھنسے ہوئے 41 کارکنوں کو آکسیجن اور کھانا پہنچایا گیا۔

 



متعللقہ خبریں