شمالی کوریا کا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

یہ سیٹلائٹ ہمارے رقیبوں کے فوجی حملوں کے مقابل شمالی کوریا کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گا: صدر کِم جونگ اُن

2067369
شمالی کوریا کا سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کاکیریئر راکٹ زمین کے مدار میں بھیج دیا ہے۔

شمالی کوریا کے بارے میں خبریں دینے والی انٹر نیٹ سائٹ "این کے نیوز" کے مطابق جنوبی کوریا جنرل اسٹاف نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہاہے کہ شمالی کوریا نے جاسوس سیٹلائٹ کا راکٹ مدار میں بھیج دیا ہے۔ راکٹ  مقامی وقت کے مطابق دن 10 بج کر 42 منٹ پر  اور جنوب کی طرف فائر کیا گیا ہے۔

جاپان  کی ساحلی سکیورٹی نے بھی علاقے میں موجود بحری جہازوں کو، راکٹ سے الگ ہو کر گرنے والے حصوں کی طرف سے، ہوشیارکیا ہے۔

یونہاپ خبر ایجنسی نے شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی 'کے سی این اے' کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حکام نے جاری کردہ تحریری بیان میں "مالیگ یونگ۔1" سیٹلائٹ کے کامیابی سے مدار میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بیان کے مطابق  سیٹلائٹ فائر، شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن کی نگرانی میں کیا گیا ہے اور صدر  جونگ نے کہا ہے کہ یہ سیٹلائٹ ہمارے رقیبوں کے فوجی حملوں کے مقابل شمالی کوریا کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرے گا۔

بیان میں مستقبل قریب میں مزید سیٹلائٹ فائروں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری طرف امریکہ کے صدارتی دفتر 'وائٹ ہاوس' سے موضوع سے متعلقہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کی گستاخانہ خلاف ورزی، تناو میں اضافے اور بیلسٹک میزائل ٹیکنالوجی والا سیٹلائٹ فائر کرنے کی وجہ سے، شمالی کوریا  کی پُر زور مذّمت کرتا ہے"۔

وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ مذکورہ سیٹلائٹ کی ٹیکنالوجی شمالی کوریا کے بین البرّاعظمی بیلسٹک پروگرام سے براہ راست منسلک ہے۔ ہم تمام ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ شمالی کوریا کی مذّمت  کی جائے اور اسے مذاکراتی میز پر لایا جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ اپنے اتحادی ممالک جنوبی کوریا اور جاپان  کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری تدابیر اختیار کرے گا۔

واضح رہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ نے  اس سے قبل 31 مئی اور 23 اگست کو جاسوس سیٹلائٹ فائر کیا تھا لیکن یہ دونوں کوششیں ناکام رہی تھیں۔



متعللقہ خبریں