جنوبی کوریا چینی فوجیوں کی لاشیں چین کے حوالے کر رہا ہے
پچیس چینی فوجیوں کی لاشوں کے باقیات کی سپردگی کے لئے آئندہ ہفتے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا: جنوبی کوریا وزارت دفاع

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ ہم چینی فوجیوں کی لاشیں چین کے حوالے کریں گے۔
جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریا نے 1950۔1953 کے سالوں میں جنگِ کوریا کے دوران ہلاک ہونے والے چینی فوجیوں کی لاشوں کے باقیات چین کے حوالے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کے مطابق وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 25 چینی فوجیوں کی لاشوں کے باقیات کی سپردگی کے لئے آئندہ ہفتے انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔
وزارت دفاع نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ چین کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعاون کے دائرہ کار میں بازیاب ہونے والی چینی فوجیوں کی لاشیں چین کے حوالے کی جاتی رہیں گی۔ آئندہ ہفتے متوقع 25 لاشوں کی سپردگی اس سلسلے کی 10 ویں سپردگی ہو گی۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے 2014 میں چین کے ساتھ فوجیوں کی لاشوں کی واپسی کا سمجھوتہ کیا تھا اور اس وقت تک 913 فوجیوں کی لاشیں واپس کی جا چکی ہیں۔