ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای کی اسماعیل ہنیہ سے ملاقات

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے

2060726
ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای کی اسماعیل ہنیہ  سے ملاقات

ایران کے مذہبی رہنما علی خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری کو اسرائیل کے حملوں کے خلاف غزہ کے عوام کی مضبوط حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق خامنہ ای نے دارالحکومت تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے چیئرمین اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی ہے ۔

ملاقات کے دوران خامنہ ای نے ہانیہ سے غزہ میں اسرائیل کے حملوں اور پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کی اور کہا کہ اسلامی ممالک اور عالمی برادری کو غزہ کے عوام کی مزید مضبوطی سے حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

خامنہ ای نے اسرائیل کے حملوں کے خلاف غزہ کے عوام کے موقف کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک کو غزہ کے باشندوں کی ہر طرح سے حمایت کرنی چاہیے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں بچوں کا قتل عالم  غیر انسانی  رویہ ہے۔

عبداللہیان نے اطالوی سرکاری ٹیلی ویژن RAI 1 کو ایک خصوصی بیان میں کہا، "اگر اسرائیل نے غزہ میں شہریوں کے خلاف اپنے حملے جاری رکھے تو جنگ لامحالہ پھیل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ  لبنان اور یمن میں دیگر مزاحمتی قوتیں کام کر رہی ہیں  جن کی مزحامت سے یہ جنگ مزید پھیل سکتی ہے۔

عبداللہیان نے کہا کہ وہ حماس کو "فلسطینی عوام کے ظلم کے خلاف ایک جائز مزاحمتی قوت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے قتل  عام کو کسی بھی صورت قابلِ قبول قرار نہیں دیا جاسکتا ۔  عبداللہیان نے کہا کہ "غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچے مارے گئے، یہ غیر انسانی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اٹلی کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد جنگ بندی کا اعلان کرنے کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈالے۔



متعللقہ خبریں