بھارت، عیسائیوں کے اجتماع پر حملے کا ملزم گرفتار

یہووا گروپ کا  اجتماع ہونے والے ایک  کنونشن سنٹر میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی

2057798
بھارت، عیسائیوں کے اجتماع پر حملے کا ملزم گرفتار

بھارت میں اتوار کے اجتماع کے لیے جمع ہونے والے عیسائیوں کے کنونشن سنٹر  میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہےکہ کل  یہووا گروپ کا  اجتماع ہونے والے ایک  کنونشن سنٹر میں ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 50 ہو گئی ہے۔

پولیس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے دومینیک مارٹن  کو  گرفتار کر لیا ہے۔

بتایا گیا کہ مارٹن، جو یہوواہ گروپ کا  سابق رکن بتایا جاتا ہے، نے فیس بک پر ایک ویڈیو نشر  کی جس میں بتایا گیا کہ اس نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے پہلے، دھماکے کی ذمہ داری قبول کی۔

ویڈیو میں مارٹن کو یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اس نے دھماکہ اس لیے کیا کیونکہ اس کے خیال میں یہوواہ  گروپ  کے "نظریات غلط تھے۔"



متعللقہ خبریں