نیپال ،میں 5.2 کی شدت کا زلزلہ

زیر زمین 24.7 کلومیٹر گہرائی میں آنے والے زلزلے کے بعد کوئی "سونامی" وارننگ نہیں دی گئی

2054463
نیپال ،میں 5.2 کی شدت کا زلزلہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب 5.2 شدت کا زلزلہ آیا  ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروےکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے قریب 5.2 شدت کا زلزلہ رونما ہوا۔

زیر زمین 24.7 کلومیٹر گہرائی میں آنے والے زلزلے کے بعد کوئی "سونامی" وارننگ نہیں دی گئی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق زلزلے سے تقریباً 24 مکانات کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام نے بتایا کہ دارالحکومت سے 60 کلومیٹر مغرب میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے خطے میں لینڈ سلائیڈنگ کا باعث بنے اور کھٹمنڈو میں بھی محسوس کیے گئے۔



متعللقہ خبریں