جاپان: ہم امریکن ٹوم ہاک کروز میزائل طے شدہ وقت سے ایک سال قبل حاصل کر رہے ہیں

جاپان امریکی ساختہ ٹوم ہاک کروز میزائلوں کو طے شدہ وقت سے ایک سال پہلے یعنی 2025 کے مالی سال میں وصول کرے گا: وزیر دفاع کیہارا مینورو

2046588
جاپان: ہم امریکن ٹوم ہاک کروز میزائل طے شدہ وقت سے ایک سال قبل حاصل کر رہے ہیں

جاپان کے وزیر دفاع کیہارا مینورو نے کہا ہے کہ "ہم امریکن ٹوم ہاک  کروز میزائل طے شدہ  وقت سے ایک سال قبل حاصل کر رہے ہیں"۔

کیہارا نے دورہ امریکہ کے دوران  امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن کے ساتھ ملاقات کی اور دو طرفہ و علاقائی تعلقات کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

آسٹن اورکیہارا نے انڈو۔پیسیفک میں نظم و ضبط کے تحفظ کے لئے آئندہ سالوں میں جاپان اور امریکی فورسز کی ترجیحات  پر مذاکرات کئے ہیں۔

کیہارا نے کہا ہے کہ " دو طرفہ اتحاد  کی جارحانہ صلاحیت  کو مضبوط کرنے اور بزورِبازو انڈو۔پیسیفک میں  حیثیت کی تبدیلی کی کوششوں کی مخالفت کرنے کی ضرورت ہے"۔

مذاکرات کے بعد اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ "جاپان امریکی ساختہ ٹوم ہاک کروز میزائلوں کو طے شدہ وقت سے ایک سال پہلے یعنی 2025 کے مالی سال میں وصول کرے گا"۔

واضح رہے کہ جاپان 1600 کلو میٹر مسافت والے 400 ٹوم ہاک میزائل خریدے گا اور 2026 کے مالی سال میں انہیں نصب کرے گا۔

میزائلوں کو جاپان بحریہ  کے بحری جہازوں پر نصب کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں