بھارت کی ریاست سکم میں سیلاب سے 23 فوجیوں سمیت 30 افراد جاں بحق

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پربھاکر رائے نے کہا ہے  کہ لاچن کے علاقے میں سیلاب سے   پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے

2046064
بھارت کی ریاست سکم میں سیلاب سے 23 فوجیوں سمیت 30 افراد جاں بحق

بھارت کی ریاست سکم میں سیلاب سے 23 فوجیوں سمیت 30 افراد جاں بحق ہو نے کی اطلاع ملی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سکم اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پربھاکر رائے نے کہا ہے  کہ لاچن کے علاقے میں سیلاب سے   پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رائے نے بتایا کہ ابتدائی نتائج کے مطابق 7 افراد لاپتہ ہیں۔

فوج کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے 23 فوجی اہلکار سیلاب میں بہہ گئے ہیں ۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کے بعض علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ  سیلاب برفانی جھیل کے اوور فلو  ہونے  کی وجہ سے آیا ہے۔ اس بارے میں  تحقیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں