روس: صدر پوتن کی طرف سے صدر شی کو مبارکباد

صدر ولادی میر پوتن کی طرف سے، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر، چین کے صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام

2044592
روس: صدر پوتن کی طرف سے صدر شی کو مبارکباد

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے، عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر، چین کے صدر شی جن پنگ کو تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام میں صدر پوتن نے چین اور روس کے باہمی تعاون پر زور دیا اور کہا ہے کہ بین الاقوامی مسائل میں باہمی ربط و ضبط کو ملحوظ رکھا جا رہا ہے۔

صدر پوتن نے  صدر شی کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ " آپ کی زیرِ قیادت چین ،نہایت پُر اعتماد قدموں کے ساتھ ، سوشو اکنامک، سائنسی اور ٹیکنالوجک ترقی کے راستے پر گامزن ہے، گلوبل سطح پر اپنی حیثیت کو مضبوط بنا رہا اور علاقائی و عالمی ایجنڈے کے اہم ترین مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کر رہا ہے"۔

صدر پوتن نے کہا ہے کہ " روس اور چین  کے باہمی تعلقات جامع شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کی روح کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔ ماسکو اور بیجنگ  ہر شعبے میں موئثر تعاون کر رہے اور بین الاقوامی تعلقات کے لئے کوششوں کو بھی پُر اثر  انداز سے چلا رہے  ہیں"۔

صدر پوتن نے صدر شی کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ " میرے دوست میں آپ کے لئے قلبِ صمیم  کے ساتھ صحت و آسودگی  کااور عوامی جمہوریہ چین کے شہریوں کے لئے  کامیابیوں ، خوشیوں اور خوشحالیوں کا خواہش مند ہوں"۔



متعللقہ خبریں