ٹرکش ہوائی فرم اور چائینہ ایسڑن ایئر لائنز کے درمیان دو طرفہ پروازوں کا معاہدہ

مفاہمت کی یادداشت پر THY کے جنرل منیجر بلال ایکشی اور چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے سینئر منیجر لی یانگِ مین نے دستخط کیے

2044111
ٹرکش ہوائی فرم اور چائینہ ایسڑن ایئر لائنز کے درمیان دو طرفہ پروازوں کا معاہدہ

چین  کے شنگھائی شہر میں منعقدہ بین الاقوامی ایوی ایشن فورم 2023 کے فریم ورک کے  دائرہ کار میں  ترکش ایئر لائنز ور چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

مفاہمت کی یادداشت پر THY کے جنرل منیجر بلال ایکشی اور چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے سینئر منیجر لی یانگِ مین نے دستخط کیے۔

THY کے  پریس مشاورت دفتر  کی طرف سے دیے گئے بیان کے مطابق، کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد ترکیہ-چین مارکیٹ کی بحالی پر  چائنا ایسٹرن ایئرلائنز نے استنبول کے لیے پروازیں چلانے کا  فیصلہ کیا ہے۔

اس فیصلے اور بات چیت کے مطابق، چائنا ایسٹرن ایئر لائنز نے آج اپنی پہلی پرواز کو سر انجام دیا۔

شنگھائی استنبول روٹ پر پروازیں ہفتے میں تین بار دو طرفہ  طور پر چلائی جائیں گی۔

شنگھائی میں  منعقدہ  اجلاس میں دونوں ایئر لائنز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور اسے وسعت دینے کا معاہدہ طے پایا۔

اس تناظر میں، دونوں ایئر لائنز کے درمیان موجودہ خصوصی پروشن معاہدے کی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں