شمالی کوریا: کِم جونگ اُن کی بکتر بند ٹرین وطن پہنچ گئی ہے

کِم، روس  کے 6 روزہ اور اپنے دورِ قیادت کے طویل ترین دورے کو مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں: کے سی این اے

2039289
شمالی کوریا: کِم جونگ اُن کی بکتر بند ٹرین وطن پہنچ گئی ہے

شمالی کوریا کے لیڈر 'کِم جونگ اُن' کی بکتر بند ٹرین ملک میں داخل ہو گئی ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق کِم ، روس  کے 6 روزہ  اور اپنے دورِ قیادت کے طویل ترین دورے کو مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی خصوصی بکتر بند گاڑی کل صبح کے وقت ملکی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔

دورے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کِم جونگ اُن نے اسے "خیر سگالی دورہ " قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ روس نے 17 ستمبر کو جاری کردہ بیان میں کِم کی روانگی کا اعلان کیا تھا۔

کِم نے 13 ستمبر کو روس کی خلائی بیس ووسٹوچنی  پر صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

پوتن نے شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کے ساتھ مذاکرات کو موئثر قرار دیا  اور کہا تھا کہ مذاکرات میں علاقائی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیالات کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں