تائیوان: چین کے 103 فوجی طیاروں نے تائیوان کے اطراف میں پروازیں کی ہیں

کل شام سے آج صبح تک چین کے 103 عسکری طیاروں نے جزیرہ تائیوان کے اطراف میں پروازیں کی ہیں: تائیوان وزارت دفاع

2038846
تائیوان: چین کے 103 فوجی طیاروں نے تائیوان کے اطراف میں پروازیں کی ہیں

تائیوان وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کل شام سے آج صبح تک چین کے 103 عسکری طیاروں نے جزیرہ تائیوان کے اطراف میں پروازیں کی ہیں۔

تائیوان وزارت دفاع نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ 103 طیاروں میں سے 40 نے آبنائے تائیوان میں فریقین کی طے کردہ فضائی و بحری حدود کی خلاف ورزی کی اور تائیوان کے "فضائی دفاعی زون" ADIZ کے اندر پرواز کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ صورتحال " اس وقت تک 24 گھنٹوں میں کی جانے والی سب سے زیادہ پروازوں  کی حیثیت سے" ریکارڈ کی گئی ہے۔

بیان میں "یک طرفہ تخریبی کاروائیوں کو بند کرنے "کی اپیل کی گئی  اور کہا گیا ہے کہ مستقل کی جانے والی یہ  فوجی اشتعالی حرکات   آبنائے تائیوان میں پہلے سے موجود تناو میں اضافہ کرنے کے علاوہ اور  کسی کام نہیں  آئیں گی۔

تاہم چین وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ معمول کی پریس کانفرنس میں موضوع سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یہ ڈپلومیسی سے متعلقہ معاملہ نہیں ہے۔

ترجمان ماو نے کہا ہے کہ "آبنائے تائیوان چینی زمین کا حصّہ ہے اور 'وسطی لائن'  کوئی حقیقت نہیں رکھتی"۔



متعللقہ خبریں