" انڈیا نہیں بھارت کہا جائے گا" مودی سرکار نے تیاری کر لی

بھارتی پارلیمان کا  اجلاس18 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف  جمہوریہ بھارت رکھا جائے گا

2033411
" انڈیا نہیں بھارت کہا جائے گا" مودی سرکار  نے تیاری کر لی

 بھارت میں مودی   سرکار نے  آئین میں انڈیا کا نام تبدیل کر کے "بھارت" رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس حوالے سے مودی حکومت پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن میں تجویز سامنے لاسکتی ہے۔

 بھارتی پارلیمان کا  اجلاس18 سے 22 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں بھارتی آئین میں انڈیا کا مطلب بھارت میں ترمیم کی جائے گی اور اس کا نام صرف  جمہوریہ بھارت رکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ انڈیا کا نام بھارت رکھنے کا مطالبہ پورا کرنے کے لیے آئین میں ترمیم کی جائے گی جس کے لیے مرکزی حکومت پارلیمان میں ایک قرارداد لاسکتی ہے۔

حال ہی میں بی جے پی راجیہ سبھا کے رکن نریش بنسل نے آئین سے انڈیا کا لفظ ختم کر کے بھارت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لفظ انڈیا نوآبادیاتی غلامی کی علامت ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم، صدر اور نائب صدر کو لے جانے والے خصوصی طیارے کا نام بھی بھارت ہے۔

 صدر نے جی 20 وفد کے لیے راشٹرپتی بھون سے عشائیے کا دعوت نامہ جاری کیا ہے جس میں پریذیڈنٹ آف انڈیا کے بجائے پریذیڈنٹ آف بھارت لکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں