شمالی کوریا: ہالینڈ، ڈنمارک اور ناروے کا فیصلہ امن مخالف اقدام ہے

یورپی ممالک کا یوکرین کو ایف۔16 طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ، طویل جنگ  کی حوصلہ افزائی اور علاقائی امن و استحکام  کے مکمل خاتمے پر مبنی، امن مخالف اقدام ہے: شمالی کوریا

2029982
شمالی کوریا: ہالینڈ، ڈنمارک اور ناروے کا فیصلہ امن مخالف اقدام ہے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ  ہالینڈ، ڈنمارک اور ناروے  کا یوکرین کو ایف۔16 طیارے  فراہم کرنے کا فیصلہ "امن مخالف " اقدام ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA کے مطابق ملک کے بین الاقوامی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ نے یورپی ممالک کے، یوکرین کو ایف۔16 طیاروں کی فراہمی کے، فیصلے پر جائزہ پیش کیا ہے۔

جائزے میں ہالینڈ، ناروے اور ڈنمارک کے فیصلے پر تنقید کی گئی اور کہا گیا ہے کہ "یورپی ممالک کا یوکرین کو ایف۔16 طیارے فراہم کرنے کا فیصلہ، طویل جنگ  کی حوصلہ افزائی اور علاقائی امن و استحکام  کے مکمل خاتمے پر مبنی، امن مخالف اقدام ہے"۔

واضح رہے کہ یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے 20 اگست کو ٹیلی گرام سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ " ہالینڈ اور ڈنمارک 24 اگست کو 61  عدد ایف۔16 طیارے یوکرین کے حوالے کریں گے"۔

ناروے نے بھی 24 اگست کو  یوکرین کو ایف۔16 کی فراہمی کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں