جاپان کا مطالبہ: چین، جاپان کی بحری مصنوعات پر، درآمداتی پابندی ختم کرے

ہم نے سفارتی راستوں سے چین سے درآمداتی پابندی کے فیصلے سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ہے: وزیر اعظم کیشیدہ فومیو

2029112
جاپان کا مطالبہ: چین، جاپان کی بحری مصنوعات پر، درآمداتی پابندی ختم کرے

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپانی بحری مصنوعات پر عائد کردہ درآمدی پابندی کو ہٹایا جائے۔

کیشدیہ نے، فوکوشیما ڈائچی جوہری پاور پلانٹ کے ریڈیو ایکٹیو پانی کی سمندر میں نکاسی شروع ہونے کے بعد ، چین کے جاپانی بحری مصنوعات کی درآمد روکنے کے بارے میں بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے سفارتی راستوں سے چین سے درآمداتی پابندی کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا ہے"۔

فوکوشیما کے تابکار پانی  کی سمندر میں نکاسی شروع ہونے کے بعد جنوبی کوریا کے شہر بوسان  کی بحری مصنوعات کی معروف منڈیاں  جاگالچی مارکیٹ اور میلاک را فِش ٹاون کی دکانیں بھی خالی رہ  گئی ہیں۔

شمالی کوریا  کی سرکاری خبر رساں ایجنسی KCNA  کے مطابق شمالی کوریا وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آلودہ پانی کی سمندر میں نکاسی ماحول کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے بھی سخت خطرہ ہے۔جاپان کو فوکو شیما ڈائچی  کے آلودہ پانی کی نکاسی فوری طور پر روک دینی چاہیے۔

جاپان کے 24 اگست کو ریڈیو ایکٹیو پانی کو سمندر میں چھوڑنا شروع کرنے کے بعد  چین نے اس ملک سے تمام بحری مصنوعات کی درآمد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی نے 4 جولائی کی رپورٹ میں، جاپان میں مارچ 2011 کے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ، فوکوشیماڈائچی نیوکلیئر پاور پلانٹ  کے ریڈیو ایکٹیو پانی کی سمندر میں نکاسی اور پلانٹ کے محفوظ انہدام کے منصوبے کو سکیورٹی معیاروں سے ہم آہنگ قرار دیا تھا۔



متعللقہ خبریں