ملائیشیا: طیارہ موٹر وے پر آ گرا، 10 افراد ہلاک

6 مسافروں اور2  عملے کے افراد پر مشتمل طیارہ شاہ عالم شہر کی موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا

2026003
ملائیشیا: طیارہ موٹر وے پر آ گرا، 10 افراد ہلاک

ملائیشیا میں ایک نجی طیارہ  موٹر وے پر گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق نجی جیٹ طیارے نے ملائشیا کے صوبے سیلانگور کے ایک تعطیلی جزیرے سے  پرواز لی اور لینڈنگ سے 2 منٹ پہلے طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہو گیا۔

6 مسافروں اور2  عملے کے افراد پر مشتمل طیارہ شاہ عالم شہر کی موٹر وے پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

حادثے میں موٹر وے پر اپنی  گاڑیوں میں سفر کرتے 2  افراد سمیت کُل 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں