ایران میں قید 5 امریکیوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے تحریری بیان میں ایران کی جانب سے بلا جواز  حراست میں رکھے گئے 5 امریکیوں کو جیل سے نکال کر گھروں میں نظر بند کیے جانے کی تصدیق کی ہے

2023340
ایران میں قید 5 امریکیوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا

ایران میں قید 5 امریکیوں کو گھروں میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے اپنے تحریری بیان میں ایران کی جانب سے بلا جواز  حراست میں رکھے گئے 5 امریکیوں کو جیل سے نکال کر گھروں میں نظر بند کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  یہ اگرچہ یہ ایک امید افزا قدم ہے، امریکی شہریوں، سیامک نمازی، مراد تہباز، عماد شرقی، اور دیگر 2افراد  جن کا  نام ظاہر  نہیں کیا گیا ہے  گرفتار کرنے کی ہرگز ضرورت نہ تھی۔ واٹسن نے کہا کہ وہ صورتحال کا قریب سے جائزہ لیتے رہیں گے اور اس معاملے پر گہری نگاہ رکھیں گے۔

واٹسن نے زور دے کر کہا کہ زیر حراست افراد کی مکمل رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں ۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ اور چیف مذاکرات کار علی باقری نے امریکہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے X سوشل میڈیا پلیٹ فارم اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر ضبط اربوں ڈالر کے  اثاثےواپس دینے کا عمل شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک باہمی طور پر قیدیوں کو رہا کریں گے، باقری نے کہا، "ایران نے امریکہ کو اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کے لیے ضروری ضمانت حاصل کر لی ہے۔ اس میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر نظر بند ایرانیوں کی بڑی تعداد کی رہائی بھی شامل ہے۔

امریکی اور ایرانی میڈیا کی خبروں کے مطابق  دونوں ممالک جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے 6 ارب ڈالر کی واپسی    کے بدلے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی جنوبی کوریا میں موجود ثروت  کو قطر کے مرکزی بینک کے ایک اکاؤنٹ میں منتقل کیا جائے گا، اس اکاؤنٹ کو قطری حکومت کنٹرول کرے گی، اور ایران کے پاس صرف ادویات اور خوراک جیسی انسانی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں