چین: طوفانی بارشیں، 11 افراد ہلاک

دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

2018678
چین: طوفانی بارشیں، 11 افراد ہلاک

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

روزنامہ چائنہ ڈیلی کے مطابق موسلا دھار بارشوں نے بیجنگ کے متعدد علاقوں میں معمولات زندگی پر منفی اثرات مرتب کئے ہیں۔

بیجنگ شہری انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مصروف 2 رضاکاروں سمیت کُل 11 افراد ہلاک ہو گئے اور 27 افراد لاپتہ ہیں۔

بیان کے مطابق لاپتہ 27 افراد میں سے 4 ،فانگ شان کے ایک گاوں میں امدادی  کاموں میں مصروف، بلیو سکائی امدادی ٹیم کے رکن ہیں۔ باقی لاپتہ افراد کی شناخت کا کام جاری ہے۔

نامساعد موسمی حالات نے اس وقت تک دارالحکومت  کے 13 علاقوں میں 44 ہزار 673 افراد کو متاثر کیا ہے۔ بیجنگ میں ایک لاکھ 27 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں