جنوبی کوریا میں گرمی کی شدید لہر، 17 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں اواخر ِہفتہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے

2018291
جنوبی کوریا میں گرمی کی شدید لہر، 17 افراد ہلاک

جنوبی کوریا میں اواخر ِہفتہ گرمی کی شدید لہر کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جنوبی کوریا کےمرکز برائے  بیماریوں  پر قابو  و سدّباب کے اعداد و شمار کے حوالے سے  یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں درجہ حرارت معمول  سے ہٹ کر 35 درجے تک پہنچ گیا ہے جس کے نتیجے میں روز مرّہ زندگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اواخرِ ہفتہ گرمی کے باعث اموات کی تعداد  ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 17  ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ اموات 7 افراد کے ساتھ شمالی صوبے  گیونگ سانگ میں دیکھی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق 73 افراد لُو لگنے کی شکایت کے ساتھ ہسپتالوں میں داخل کر لئے گئے ہیں۔

کوریا محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ توقع ہے کہ  ملک بھر میں درجہ حرارت 35 سے زیادہ ہو جائے گا۔

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان انرجی تعاون کو یورپ کی انرجی ضمانت قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ " یورپ کے لئے گیس کی رسد میں تاناپ 'TANAP ' کو ایک اہم مقام حاصل ہے"۔



متعللقہ خبریں