ایران، صوبہ سیستان۔ بلوچستان میں ریتلے طوفان سے روز مرہ کی زندگی متاثر

آندھی کی رفتار 104 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہونے والے علاقے میں  فضا میں  نمایاں سطح پر گرد و غبار کا مشاہدہ ہو رہا ہے

2006945
ایران، صوبہ سیستان۔ بلوچستان میں ریتلے طوفان سے روز مرہ کی زندگی متاثر

ایرانی صوبے سیستان۔ بلوچستان میں  ریتلے طوفان کی بنا پر 400 سے زائد افراد نے اسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔

نیم سرکاری  خبر ایجنسی تسنیم کی خبر کے مطابق    آندھی کی رفتار 104 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہونے والے علاقے میں  فضا میں  نمایاں سطح پر گرد و غبار کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔

سیستان۔ بلوچستان   ہنگامی  صورتحال  ادارے کے صدر مجید محبی کا کہنا ہے کہ ""120 دن کی ہواؤں کے تحت  403 افراد نے سیستان بلوچستان کے شمال میں واقع زابل، زہیک، ہامون، ہرمند اور نیمروز کے شہروں کے ہسپتالوں سے رجوع کیا ہے۔  ان میں سے 70 کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور 333 لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔"

بتایا گیا ہے کہ ہوا میں گردوغبار کی مقدار بڑھنے کی وجہ سے زہیک میں حد نگاہ 500 میٹر اور زابل میں 2 کلومیٹر رہ گئی ہے۔

صوبہ سیستان بلوچستان میں گزشتہ ماہ طوفان کی وجہ سے 6 دنوں میں 1191 افراد اسپتال میں داخل ہوئے تھے اور ایک شخص دم توڑ گیا تھا۔



متعللقہ خبریں